اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 3 ماہ کی خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں کابینہ نے منظوری بھی دیدی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے جبکہ آرٹیکل 45 کے تحت وزارتِ داخلہ نے صدر سے بھی سزاں میں کمی کی منظوری حاصل کی ہے، دو تہائی قید پوری کرنے والے 65 سال کے قیدیوں کی سزا 3 ماہ کم ہو جائے گی، دو تہائی سزا پوری کرنے والی 60 سال عمر کی خواتین قیدیوں کی سزا میں بھی کمی ہوگی، 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزا میں بھی 3 ماہ کی کمی ہوگی تاہم دہشتگردی، ریاست کے خلاف جرائم اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔