لاہور (سٹاف رپورٹر )لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سے لگنے والی بارش تاحال جاری ہے جس سے متعدد نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہورمیں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ تاحال جاری ہے، جس سے شہر کے مختلف سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ اسکول اور دفاتر جانے والے افراد کوپریشانی کا سامنا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگ،جیل روڈ،کلمہ چوک،گارڈن ٹان کے اطراف میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے اطراف77 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،گلبرگ 60 ملی میٹر،تاجپورہ 32 ،نشتر ٹاون میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سےموسم خوشگوار ہو گیا تاہم سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہے،برکت مارکیٹ،ایم عالم عالم روڈ،فردوس مارکیٹ،جی بلاک،ایچ بلاک،غالب مارکیٹ،مین مارکیٹ،لبرٹی مارکیٹ،فیروز پور روڈ،اچھرہ،مزنگ چونگی،جوہر ٹاون ،ماڈل ٹاون،فیصل ٹاون،واپڈا ٹاون سمیت شہر کے اہم علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پنجاب کے علاقے شکر گڑھ،پھولنگر،بورے والا،رینالہ خورد،پتوکی،حافظ آباد،ننکانہ صاحب میں بھی بادل جم کر برسے،جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور گرمی اورحبس کا خاتمہ ہوا۔بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈزر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطلی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔