ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر تشکیل دیدیا

پاکستان ٹائم کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ووٹرزکے اعداد و شمار جاری کر دیئے، اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی،ملک میں 2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 ووٹرز تھے،ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے،ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار258 ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے،سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار161 ہے،خیبرپختوانخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے،اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے، 18 سے 35 سال کے عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سال سے 45 سال کے عمر کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے،ملک میں 46 سال سے 55 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے،56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے،66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی اسلام آبادکو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں