نیو یارک(وقائع نگار) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ سرکاری دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نیویارک ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کے سفیر مسعود خان، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وہ نیو یارک میں عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔نگران وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر ان ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی نیویارک پہنچے ہیں۔
