منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،چار سمگلر گرفتار

کوئٹہ(وقائع نگار)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف)کی بڑی کارروائی،منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،چار منشیات سمگلرز بھی قانون کی گرفت میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان باہمی مشاورت سے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں،فضل الرحمان نے تجویز دے دی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کوئٹہ میں اے این ایف انٹیلی جنس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کی جانب سے کارروائی مینگل آباد کے قریب مغربی بائی پاس پر کی گئی جس میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 330 کلو گرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں چھپائی گئی تھی، کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑلی گئی۔حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے،گاڑی اور ٹرک میں سوار 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق قلعہ عبداللہ،کوئٹہ اور چمن سے ہے۔اے این ایف حکام نے کہا کہ ملزمان منشیات چمن سے کوئٹہ اندرون سندھ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ ملزمان سےگروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں