”وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے“فواد چودھری کی اہلیہ کا شہبازگل کو جواب

”وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے“فواد چودھری کی اہلیہ کا شہبازگل کو جواب

پنجاب (وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے بیان پر جواب دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق حبا فواد نے شہباز گل کے ایک بیان پر کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ کیا وفاداری ہوئی کہ عمران خان اقتدار میں آئے آپ امریکہ سے اسلام آباد آگئے،اور اب وہ جیل گئے تو آپ امریکہ پہنچ گئے؟۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اور فواد چودھری پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:”اب خاموشی موت ہے،حق کے لیے گھر وں سے نکلنا ہو گا “سراج الحق نے پاکستانی قوم کو جھنجھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں