ایشیا کپ فائنل ،سری لنکن بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے ،12رنز پر چھ کھلاڑی آوٹ

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی بھارت کیخلاف بینٹنگ جاری ہے، سری لنکن بیٹنگ بھارتی باولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور محض 12رنز پر سری لنکا کے چھ کھلاڑی آوٹ ہو کر واپس پویلین پہنچ گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم کے مطابق سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا ،بھارتی فاسٹ باولر محمد سراج نے سری لنکن بلے بازوں کو تنکوں کی مانند اڑا کر رکھ دیا ۔انہوں نے محض چار رنز دیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا ۔ اس سے پہلے بارش کی وجہ سے فائنل میچ تاخیر کا شکار ہوا تھا۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے پیچ سازگار ہے، پیچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے تاہم ان کے اس دعوے کو غلط ثابت ہونے میں چند لمحے ہی لگے اور آدھی سے زیادہ ٹیم محض 12رنز پر واپس لوٹ چکی ہے جبکہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم ہونے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں