اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شرح سود 22 فیصد پر برقرار،سٹیٹ بینک نے عوام کو مہنگائی بتدریج کم ہونے کی خوش خبری دیدی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی اور اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے 766 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے 818 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 392 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 1.236 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ملک میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں چین کی برتری کا خیر مقدم
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 1.469 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔اگست میں اشیائے خوراک کی درآمدات کا حجم 605 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 29 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال اگست میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 851 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔