نوازشریف کی آمدسے قبل متحرک مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

نوازشریف کی آمدسے قبل متحرک مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنے والد کی وطن واپسی کے سلسلے میں متحرک ہیں اور اب لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں  قومی صوبائی اسمبلی کے ممبران اور عہدے داران سے ملاقات کریں گی ۔ پارٹی نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ مریم نواز، قائدنوازشریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کریں گی، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی مرکزی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات اور مشاورت کریں گی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے مرکزی عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کا معاملہ ،ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں