پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیئے

لاہور (وقائع نگار ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھیمسافرگاڑیوں کے کرایوں میں بیس فیصد تک کا اضافہ کردیا۔ لاہور سے کراچی کے کرایہ میں چار سو روپے ، راولپنڈی کیلئے دوسو روپے ، پشار کیلئے اڑھائی سو، کوئٹہ کیلئے بھی اڑھائی سو جبکہ مری کیلئے کرائےمیں بھی اتنا ہی اضافہ کیاگیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایے بڑھنے سے غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی،اب پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہناہے کہ کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ورنہ گاڑیاں بند کرنا پڑ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کا معاملہ ،ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں