کرکٹر نسیم شاہ کی صحت بارے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر نسیم شاہ کے مداحوں کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی،پاکستانی فاسٹ باولر کی میڈیکل رپورٹس میں سنجیدہ انجری کا انکشاف،ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی،ایک سال تک کھیل کے میدانوں سے باہر رہنا پڑ سکتا ہے،واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران نسیم شاہ دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:19ویں ایشین گیمز، 198 پاکستانی ایتھلیٹس 26 کھیلوں میں حصہ لیں گے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ کولمبو سے واپسی کے بعد دبئی میں رکے تھے جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ نسیم شاہ کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں آئیں،خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ لمبے عرصے کیلئے قومی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سر پر ہونے کے سبب نسیم شاہ کیلئے سیکنڈ اوپینئن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔نسیم شاہ کے فینز کیلئے یہ بری خبر ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان 3 سے 4 روز میں متوقع ہے جس میں نسیم شاہ کی شمولیت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات کے سبب پاکستان اولمپکس کی میزبانی سے محروم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں