پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

کولمبو(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا ،پاکستان آغاز میں ہی دباو کا شکار ہو گیا ہے ،پانچ اوورز میں ایک وکٹ گنوا کر پاکستانی بلے بازوں نے محض14 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی طرف سے شفیق اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا ،ابتدا میں ہی سری لنکن باولرز پاکستانی اوپننگ جوڑی پر حاوی دکھائی دیئے ،پانچویں اوور میں فخر زمان کلین بولڈ ہو گئے۔فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کریز پر آئے اور دوسری بال پر چوکا رسید کرتے ہوئے دباو کم کرنے کی کوشش کی ۔ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ہے۔کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسری اننگزمیں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کی کوشش کریں گے، امام الحق کی جگہ فخرزمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میچ وقت پر شروع نہ ہونے کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین اس اہم میچ کو 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے، میچ کا وقت شام 4 بجے تھا تاہم میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کرکٹ پچ کو ڈھک دیا گیا اور مقابلہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔کولمبو سٹیڈیم میں شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی تصور کیا جا رہا ہے مگر اس میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں