اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پارٹی کی سی ای سی کے ممبر ہیں ،بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کرپشن کیسز کا دفاع کر رہے ہیں ،وکلا کنونشن خطاب میں سائفر کو لیکر ریاست پر تنقید کی ،7دن میں جواب نہ دیا تو ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : صدر کی تجویزاپنی جگہ، نگران وزیراعظم نے الیکشن جنوری میں ہونے کا عندیہ دیدیا