اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت نے عام انتخابات چھ نومبر کو کرانے کی تجویز دیدی لیکن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی مکمل تیاریوں کے بعد ملک بھر میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ دے گا، الیکشن وسط سے آخرجنوری تک ہوسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کودیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انوارالحق کاکڑنے کہاکہ صدرمملکت نے الیکشن کی تاریخ تجویزکی ہے،یہ اعلان یا فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کااختیارہے، اگر حلقہ بندیوں اور الیکشن کمیشن کی تیاریوں کا عمل شیڈول کے مطابق چلتا رہا تو وسط جنوری سے آخر جنوری تک کوئی بھی تاریخ عام انتخابات کیلئے مقرر کی جاسکتی ہے، نگران حکومت انتخابی عمل کو سپورٹ کرنے کیلئے مکمل کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ سمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا،ہم نے فوج کو جب بھی کسی مقصد کیلئے طلب کیا اس کے مثبت نتائج آئے ہیں،موجودہ آرمی چیف بھی اس میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کیخلاف ریلی نکالنے پرشکیل خان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے