IMF

بجلی بلوں میں کمی کیلئے تحریری معاہدہ ،وزارت خزانہ مشکل میں پڑ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملہ پر وزارت خزانہ سے سخت تحریری معاہدہ مانگ لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے وزارت خزانہ سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا ،وزارت خزانہ اور توانائی سے پانچ شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا گیا ،آئی ایم ایف نے کیپسٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صارفین کی طرح کیپسٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ کیا جائے ،رعایت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے ۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگ لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت ،عمران خان کے ریمانڈ میں لمبی توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں