کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228رنز سے شکست دے دی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے اور جواب میں پاکستان کی ٹیم 128رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جو کہ مسلسل جاری رہی ، بارش نہ رکنے کے باعث میچ کو ریزرو ڈے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کاش اس ملک کے رہنے والے جانتے خودداری سے جینے اور عزت سے مرنے میں کتنا سکون ہے، بدقسمتی سے ہم ابھی بھی غلام ہی ہیں، کچھ نہیں سیکھا آج بھی میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچیں تو بوندا باندی کا سلسلہ جاری تھا جوکہ تقریبا 4 بجے تھما جس کے بعد گراونڈ سے کورز ہٹائے گئےاور 4 بج کر 15 منٹ پر میچ کا آغاز ہوا۔میچ میں اوورز کم نہیں کیے گئے۔ بھارت کی جانب سے ریزرو ڈے پر کوہلی اور کے ایل راہول نےبہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر آوٹ ہوئے پویلین لوٹے۔ ویرات کوہلی نے 122رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 111رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اوپننگ پر آنے والے روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستانی بلے باز میدان میں آئے تو کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکا۔پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ امام الحق کی گری جو صرف9سکور بنا کر بمراہ کی گیند پر سلپ میں کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے۔دوسرے نمبر پر کپتان بابراعظم 10رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری جو 2رنز بنا کر شاردل ٹھاکر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔چوتھے نمبر پر فخر زمان 27سکو ر بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد سلمان آغا بھی کلدیپ یادیو کی گیند پر آوٹ ہوئے جنہوں نے 23رنز بنائے۔چھٹے نمبر پر شاداب خان 6رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد افتخار احمد بھی 23سکور بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔فہیم اشرف 7سکور بنا کر کلدیپ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
