ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث ملتوی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بارش نہ رکنے کی وجہ سے پاک بھارت مقابلہ اب کل ہوگا۔بھارت کل24.1اوورز سے دوبارہ کھیل کاآغاز کرے گا۔بارش سے قبل بھارت نے24.1اوورز میں 2وکٹوں پر147رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں