پاک بھارت ٹاکرا،ٹاس ہو گیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے کولمبو کے سٹیڈیم میں شائقین کی آمد جاری ہے۔سری لنکا میں آج چھٹی کے روز پریما داسا سٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل بھرنے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی نوجوانوں نے اپنے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد سے امیدیں باندھ لیں ہیں۔دوسری جانب آج پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، صبح سورج نکل آیا مگر کولمبو میں آج بارش کا 80 فیصد تک امکان ہے،دن کے اوقات میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اگرچہ بارش اس مرتبہ بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ بارش ہوجانے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا گیا ہے اور میچ جہاں روکا جائے گا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا،یعنی اگر آج ایک اننگ مکمل ہونے کے بعد میچ روک دیا گیا تو پیر کے روز وہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔آج بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم،محمد رضوان،شاداب خان،افتخار احمد،سلمان علی آغا،شاہین آفریدی،نسیم شاہ،حارث روف اور فہیم اشرف پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں