کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے جیت کیلئے بنگلہ دیش کو 258 رنز کا ہدف دیدیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر انہیں بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے 9وکٹوں کے نقصان پر257رنز بنائے،سدیرا سماراویکراما93رن بنا کرنمایاں رہے۔کوشل مینڈس نے50 ،پاتھم نسانکا40،داسن شناکا 24،دیموتھ کرونارتنے18اور چارتھ اسالنکا نے10رنز بنائے۔تسکین احمد اور حسن محمود نے 3،3 اورشرف الاسلام نے 2وکٹیں حاصل کیں۔میچ سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میچ جیتناضروری ہے،ٹیم میں اضافی باو¿لر شامل کیا ہے،ان کا کہنا تھا ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمدکو شامل کیا ہے۔سری لنکن کپتان داسن شنا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، بیٹنگ کے لئے پچ سازگار ہے، رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔
