اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ،بجلی ایک روپے 46پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 46پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ،قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ،بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
