اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ وقت نازک ہے ،آئین پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں ،عدالتوں کو بے توقیر کیا جا رہا ہے ،عدالتیں حکم جاری کرتی ہیں کہ گرفتار نہیں کرنا پھر بھی گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان لائرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز الٰہی ،ایمان مزاری و دیگر کو بار بار گرفتار کر لیا جاتا ہے ،سپریم کورٹ کہتی ہے کہ 14مئی کو الیکشن کرائیں آپ نہیں کراتے ،سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرنے دیتے ،چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں کہ آپ کے دن کم رہ گئے ہیں ،جاتے جاتے اہم فیصلے کر کے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مین حق حکمرانی کس کا ہے ،آئین کہتا ہے کہ منتخب نمائیندوں کو حق حکمرانی حاصل ہو گی ،موجودہ حالات کا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے،نگران حکمران وہ فیصلے کر رہے ہیںجن کاانہیں اختیار حاصل نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”وکلا میں موجود کالی بھیڑیں قابل معافی نہیں “