راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سوئی گیس کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن،درجنوں غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سید پور روڈ ،ائیرپورٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی ،ڈھوک منکال اور پیر ودھائی میں 29غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف ہو ا ہے ،محکمہ کے مطابق غیر قانونی کنکشنز سے فیکٹریوں کیلئے گیس چوری کی جا رہی تھی ،غیر قانونی کنکشنز میں رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں ،تین غیر قانونی میٹرز بھی قبضہ میں لیے گئے ہیں ،محکمہ کے ترجمان کا کہناہے کہ گیس چوری کیخلاف آپریشن مختلف مراحل میں جاری رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف بجلی بلوں پر ریلیف دینے کو تیار