کراچی(کامرس رپورٹر ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں اور انکشاف کیا ہے کہ جولائی میں قرض 907 ارب روپے بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ،زیادہ تر شہروں میں ڈبل سنچری مکمل
اعلامیہ کے مطابق جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہے،حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی ہے جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔اس سے قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن