اسلام آباد(نیور رپورٹر)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق رواں سال بھی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی۔کل یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی۔مقررین دفاع پاکستان کی اہمیت اور شہدائے 6 ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:رینجرز کا سندھ میں مافیاز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ