اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے مہنگائی ،بروقت الیکشن نہ کرانے اور وکلا کیخلاف کارروائیوں پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا نے کہا ہے کہ 9ستمبر کو کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا ،قرار داد منظور کی گئی ہے کہ صدر آئینی ذمہ داری کے تحت 90دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دیں ،یہ ان کا مینڈیٹ ہے اس کے لیے انہیں کسی سے مشورہ یا بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،لائرز ایکٹ پر عملدرآمد قانون کے مطابق ہونا چاہیے ،وکلا کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،ہر وکیل کو اپنے موکل کے دفاع کا حق ہے جو اس سے کوئی نہین چھین سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم پر فیصلہ محفوظ ،مختصر اور سویٹ فیصلہ دینگے ،چیف جسٹس