چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چینی میں بھی کڑواہٹ گھول دی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چینی کی قیمت میں مزید اضافہ بعض شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو گئی، سب سے زیادہ مہنگی چینی نوشکی میں 220 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔ کوئٹہ ، کوہلو، دکی ، واشک اور پشاور میں بھی چینی کے دام 200 روپے کلوتک پہنچ گئے ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی 190 روپے جبکہ کراچی لاہور اور ملتان سمیت بعض جگہوں پر 180 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرکوں سے 8 ہزار 206 پارسل چینی پکڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں