تاجروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونیوالے کے الیکٹرک ملازم کا موقف بھی آگیا

تاجروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونیوالے کے الیکٹرک ملازم کا موقف بھی آگیا

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں تاجروں کے ہاتھوں پٹنے والے کے الیکٹرک ملازم کا موقف سامنے ا?گیا اور کہا کہ پٹرول مہنگا ہو تو پمپ ملازمین کو تو نہیں مارتے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ملازم نے بتایا کہ جس دن مجھے مار پڑی میرے بچے بہت روئے، ہم نے رات کا کھانا بھی نہیں کھایا۔کے الیکٹرک ملازم کا کہنا تھا کہ جتنا بل آپ کو آتا ہے اتنا مجھے بھی آتا ہے، میں بھی اتنا ہی پریشان ہوں۔ یاد رہے کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ میٹراتار نے پہنچا تو تاجروں کامیٹرشارٹ ہوگیا، عملے کو گلے سے پکڑ کرتاجروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد،چیف جسٹس نے بجلیاں گرا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں