ایشیا کپ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ختم

ایشیا کپ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ختم

کینڈی (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوانٹ دے دیا گیا یوں پاکستان اگلے راونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پالی کیلےمیں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ مسلسل بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع نہ ہوسکی۔میچ کے آغاز پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔شاہین نے ایک مرتبہ پھر روہت شرما کو اپنی ان سونگ بولنگ سے ناکوں چنے چبوا دیئے اور کلین بولڈ کر کے انہیں پویلین بھیج دیا۔بھارتی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط بیٹر ویراٹ کوہلی بھی جلد ہی شاہین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔بارش کے بعد حارث رو¿ف نے پہلے شریاس آئیر اور اس کے بعد ش±ب مَن گِل کو آو¿ٹ کیا۔ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد اشان کشن اور ہاردیک پانڈیا کے مابین 138 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس موقع پر حارث روف نے ایشن کشن کو ا?و¿ٹ کیا جنہوں نے 82 رنز بنائے۔بعد ازاں ہاردیک پانڈیا 87 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران جڈیجا بھی شاہین کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔اگلے اوور میں شاردول ٹھاکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، کلدیپ یادیوو اور جسمپریت بمرا کو بھی نسیم شاہ نے آوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں جن میں شاہین شاہ چار، نسیم شاہ اور حارث نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔پاکستان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا جب کہ بھارت کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے نیپال کو شکست دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہیں آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں