پشاور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لندن میں مقیم نواز شریف کو عوام کی امید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔ مریم نوازکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کا قلعہ بنانا ہے، صوبے اور عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے، ترقی کا حق کے پی کے کو بھی ہے، 10 سال خیبر پختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ہیلی کاپٹر سے نیچے پاں نہ اتارا، نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لیے پکارتے رہے۔ان کاہناتھاکہ قائد نوازشریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلائی، نواز شریف کے ہوتے ہوئے عوام مایوس نہ ہوں۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ کینیا منسوخ،وجہ بھی سامنے آ گئییہ بھی پڑھیں: