پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، 39 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 97 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 240 روپے 12 پیسے ہو گئی۔ایل بی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں 459 روپے 85 پیسے اضافہ ہو گیا جب کہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی قیمت 2373 روپے اور 64 پیسے سے بڑھ کر 2833 روپے اور 49 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد،چیف جسٹس نے بجلیاں گرا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں