لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ کو گھر لیجاتے ہوئے لاہور پولیس سے اسلام آباد پولیس نے اچک لیا ،گرفتاری کر کے فوری اسلام آباد کی جانب روانگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لاہور پولیس پرویز الٰہی کو گھر پہنچانے کیلئے لیجا رہی تھی کہ راستے میں ظہور الٰہی روڈ پر اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ کو زبردستی اپنی گاڑی میں ڈالا اور تیزی کے ساتھ وہاں سے روانہ ہو گئے ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ پرویز الٰہی کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الٰہی کو پھر گرفتار کرنے کی کوشش ،نیب نے ایف آئی اے کی کوشش ناکام بنا دی