pervez ilahi

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ،کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ کی نیب گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے کہا کہ جو طریقہ کا ر عدم پیشی کا اختیار کیا گیا ایسا کیوں ہے ،ہم اس پر انکوائری کریں گے کہ گرفتاری کیوں کی گئی ۔یاد رہے کہ عدالت کے بار بار حکم کے باوجود نیب کی جانب سے پرویز الٰہی کو پیش نہیں کیا جا رہا تھا ،عدالت کی جانب سے چیئرمین نیب کیخلاف ایکشن کی وارننگ پر سابق وزیر اعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں