suicide attack

فوجی قافلے پر خود کش حملہ ،9جوان شہید

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں موٹرسائیکل سوار کے خودکش بم دھماکے میں 9 فوجی جوان شہید، 5 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،حملہ کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 اہلکارشہیداور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوامیں پچھلے دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میںکتنے گنا اضافہ ہوا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں