فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) جھوک دتہ کے سرکاری سکول کا ہیڈ ماسٹرسکول فنڈزمیں صرف دس ہزار روپے چھوڑ کر باقی 94 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ سکول کونسل کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹرخالد الرحمن نے خلاف ضابطہ 28 لاکھ روپے میں سکول کے درخت بیچے،سکول فیس کی رقم،سکول کے نئے کمروں کے فنڈز کے پیسے بھی نکلوا کرہیڈ ماسٹراپنے ساتھ لے گیا۔ اکاوئنٹس تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹرانسفر کروانے کے ایک روز بعد اکاوئنٹ کا صفایا کیاجس کا انکشاف ہونے پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔
