اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال سٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بعدحکومت عوام پر پٹرول بم پھینکنے کو تیار
جے ایس ریسرچ کے مطابق 8000 روپے اضافے کے بعد سٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق سٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔ تعمیراتی شعبہ جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بحران کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔