اسلام آباد(کرائم رپورٹر) وفاقی دارلحکومت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کیاجس دوران ایکسپریس ہائی وے کو ڈھوک کالا خان کے مقام سے بند کردیا گیا تھا اور ٹائروں کو آگ لگائی گئی تھی ، اس دوران مظاہرین حکومت کیخلاف نعرہ بازی کرتے اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لینے کے لیے مطالبات پر مبنی نعرے لگاتے رہے۔ احتجاج کے باعث روڈ بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منشتر ہوگئے تھے لیکن اب مقامی قیادت اور کئی مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں عائد اضافی ٹیکسز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری