یوکرین کے فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے ،3 پائلٹس ہلاک

یوکرین کے فوجی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے ،3 پائلٹس ہلاک

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی فضائیہ کے 2 طیارے تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے فوجی طیاروں ایل 39 کے تصادم کا واقعہ دارالحکومت کیف کے مغربی علاقے زیتومیر میں پیش آیا۔ دونوں طیارے ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہوگئے۔ زمین پر گرتے ہی طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی آسٹریلیا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 23فوجی زخمی

کنٹرول ٹاور سے طیاروں کا رابطہ منتقطع ہوتے ہی ریسکیو ٹیم کو طیاروں کی تلاش میں بھیج دیا گیا تھا۔ریسکیو ٹیم کو زیتومیر کے علاقے میں طیاروں کا ملبہ گیا۔ امدادی کاموں کے دوران تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں جو یوکرین کی فضائیہ کے پائلٹس تھے جن میں سے ایک عالمی میڈیا کو دیئے گئے ایک وائرل انٹرویو کے باعث کافی مشہور تھا۔یوکرین فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں