لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کا پھیلاو تیز، 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 39 ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدید حبس اور گرمی میں مفید قدرتی چیزیں
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 927 ہو گئی۔ لاہور سے ڈینگی بخار کے 18مریض سامنے آئے۔لاہور میں رواں برس ڈینگی بخار کے مثبت مریضوں کی تعداد 322 ہو گئی۔ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے 4 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔شیخوپورہ،قصور،چکوال سے بھی 2،2 کیسز سامنے آئے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخار کے47 مریض زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں2678 بستر ڈینگی مریضوں کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں کوبڑا حکم جاری کردیا