مجھے گرفتار کرانے میں میرے قریبی حکومتی رفقاء کا ہاتھ،علی شان سونی نے پولیس حراست میں دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے دست راست،ممبر قانون ساز اسمبلی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرانے میں میرے قریبی حکومتی رفقاء کا ہاتھ ہے،شکست تسلیم کرنے والا نہیں،آئین کے اندر رہتے ہوئے سول نافرمانی،پہیہ جام،بجلی کی قیمتوں،اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے تحریک کا آغاز ہوا تو بھرپور سپورٹس کریں گے،انتقامی کارروائیاں کرنے والے لوگوں کو معاف نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات جانئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی شان سونی نے کہا کہ عوام نے پہیہ جام، اشیاءخوردونوش اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک کا اعلان کیا تو نہ صرف اس میں شامل ہونگے بلکہ بھرپور انداز میں ساتھ دیں گے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے جو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور فیصلے کئے ہیں، امید ہے وہ عوام کے مفاد میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں،عام دیہاڑی دار شدید کرب میں مبتلا ہے،لوگ ہزاروں روپے کا اضافی بجلی کا بل دیں یا پھر اشیاء خورد و نوش کا بندوبست کریں؟عام آدمی خودکشی پر مجبور ہو گیا ہے،آزاد کشمیر حکومت کو تمام معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے،قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی ا جلاس بلانا چاہئے،کشمیر ہاﺅس میں بیٹھ کر وزیر اعظم کے انفرادی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا،پاکستان اور کشمیر کے عوام کا نازک اور حساس معاملہ ہے،لوگ خود کشیاں اور اپنے بچوں کا اپنے ہاتھوں سے قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تمام فیصلوں،احتجاج ،پہیہ جام،سول نافرمانی اور بجلی میں اضافے کے حوالے سے جائز مطالبات کا ساتھ دے گی،لوگوں کو آئین کے اندر رہ کر کارروائی کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں