ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات جانئے

ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات جانئے

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا۔کمرشل بلز پر اٹھہترفیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ہوشربا بجلی بلوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج شروع
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ برس میں مخلتف سلیبزکا ٹیرف پچاس سے اسی فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت اسی فیصد تک بڑھی۔ دس روپے اکیانوے پیسے اضافے کیساتھ فی یونٹ تیرہ روپے اڑتالیس پیسے سے بڑھ کرچوبیس روپے انتالیس پیسے ہوگیا۔دوسویونٹ تک کے بلزمیں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔جو یونٹ اٹھارہ روپے پچانوے پیسے کا تھا وہ گیارہ روپے اکیانوے پیسے اضافے کیساتھ تیس روپے چھیاسی پیسے ہوگیا۔ تین سو یونٹ والے صارفین کا ٹیرف بارہ روپے اکیانوے پیسے بڑھا،قیمت بائیس روپے چودہ پیسے سے بڑھ کر پینتیس روپے چارپیسے یونٹ ہوگئی۔چارسویونٹ والوں کیلئے چودہ روپے اکتالیس پیسے اضافے کیساتھ فی یونٹ بجلی انتالیس روپے چورانوے پیسے کی ہو چکی۔پانچ سو یونٹ اوراس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ڈیڑھ سال میں فی یونٹ پندرہ روپے اکتالیس پیسے مہنگا ہوا ہے۔سات سو یونٹ سے اوپر والوں کا کو بجلی پچاس روپے تریسٹھ پیسے یونٹ مل رہی ہے CGs بجلی بلوں میں بڑا اضافہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں مخلتف سلیبز کاٹیرف50سے80فیصد تک بڑھ چکا کمرشل بلز پر 78 فیصد ٹیکسز عائد ہیں گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح 50 فیصد سے زائد ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں