بجلی کے بھاری بلوں پرملک بھرمیں عوام سراپا احتجاج ،عبدالعلیم خان کا بیان بھی سامنے آگیا

بجلی کے بھاری بلوں پرملک بھرمیں عوام سراپا احتجاج ،عبدالعلیم خان کا بیان بھی سامنے آگیا

لاہور( وقائع نگار) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی بلوں میں کمی کرےورنہ دلخراش واقعات بڑھ سکتےہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافےسےعوام کےصبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا،مہنگائی کی وجہ سے ہر گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، اور مہنگائی میں اضافے کے سبب عوام کا غصہ فطری ہے۔آئی پی پی صدر نے کہا عام آدمی میں مہنگائی کابوجھ برداشت کرنےکی سکت ختم ہوچکی، 2018اور2022میں حکومتوں نےعام ا?دمی کی حالت زارنہیں بدلی،ماضی کےحکمرانوں سےعوام کےمعاشی استحصال کاحساب لیناچاہیے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہرماہ بجلی کا بل قہر بن کر گرتا ہے شہریوں کو زندہ درگور کرنا قابل برداشت نہیں،استحکام پاکستان پارٹی نازک صورتحال میں محروم طبقات کوتنہانہیں چھوڑسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : ہوشربا بجلی بلوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج شروع
خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پرملک بھرمیں عوام سراپا احتجاج ہیں اورحکومت سے اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بجلی کے بلوں نے گزارا مزید مشکل کردیا، گھرکی اشیا بیچ کربجلی کے بل جمع کرانے پرمجبورہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں