بلوں کی عدم ادائیگی کی مہم، کے الیکٹرک نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

بلوں کی عدم ادائیگی کی مہم، کے الیکٹرک نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی(کامرس رپورٹر) بجلی کے ہوشربا بلو ں کے بعد بل جمع نہ کرانے کی مہم چل رہی ہے لیکن سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر بل ادا نہ کیے تو بجلی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی مسلم لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے بیان میں مونس علوی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت وفاقی حکومت طے کرتی ہے ، کے الیکٹرک کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، اگر بل ادا نہ کیے تو شہر کو بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ شہری بل ادا نہیں کرینگے تو کے الیکٹرک کی بجلی بنانے کی صلاحیت کم ہوسکتی ہے اور ایسے واقعات کا نقصان کراچی کو بجلی کی پیدوار میں کمی کی صورت میں ہوسکتا ہے۔ سی ای او نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ بات بھی علم میں ہے کہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام ناخوش ہیں لیکن پْرتشدد اور اشتعال سے صورتحال میں قطعاً بہتری نہیں آئی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں