مرکزی مسلم لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

لاہور (وقائع نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے کہا ہے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے،جس میں حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ حکمران عوام کا معاشی قتل بند کریں،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے اور فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،قوم کو بجلی کے بل نہیں بلکہ موت کے پروانے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اہم کامیابی،نیب ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد تابش نے کہا ہے کہ آج مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف منعقدہ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے اور حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، وگرنہ اس وقت ملک میں جو حالات بن رہے ہیں ملک قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو نگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں