k electric

اہلکاروں کی پٹائی پر کے الیکٹرک کا بدلہ ،علاقے کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی ،شہریوں کا احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کا اپنے اہلکاروں کی پٹائی کرنے پر انتقامی حربہ،علاقے کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے نشتر روڈ،بھیم پورہ،ٹمبر مارکیٹ اور رنچھوڑ لاین میں صبح 8بجے سے رات 7بجے تک لوڈشیڈنگ شروع کر دی ،علاقہ مکینوں نے اس اقدام کیخلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ،احتجاج کرنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔یاد رہے کہ جمعرات کو ٹمبر مارکیٹ میں تاجروں نے کے الیکٹرک عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ہوشربا بجلی بلوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں