اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے ٹرائل کورٹس سے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے وکیل سلمان صفدر کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9درخواستیں دائر کر دیں ،عدالت سے 9مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار جیل میں قید ہے ،جان بوجھ کر عدم پیشی میں ملوث نہیں ہے ،9مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : لیگی قیادت کا جارحانہ موڈ،بھرپور میڈیا مہم ،خفیہ آڈیوز سامنے لانے کا فیصلہ