احمد پور شرقیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف تاجر طبقہ سڑکوں پر نکل آیا ،حکومت کیخلاف نعرے بازی،بل نذر آتش کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احمد پور شرقیہ میں تاجر کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ،تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس ادا نہیں کرینگے ،بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،احتجاج کے دوران لوگوں نے بجلی کے بل پھاڑ کر نذر آتش کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ