اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور دعوت ملنے کے بعد تحریک انصاف کے وفد نے چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی اور اپنی تجاویز دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم نے تین نکات پر بات کی ہے،نوے روز میں انتخابات متعلق تعاون کیلئے تیار ہیں، مردم شماری متعلق آئین میں ترمیم ضروری ہے جس کیلئے قومی اسمبلی موجود نہیں ۔ یادرہے کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے سلسلے میں 25 اگست کو مسلم لیگ ن اور 29 اگست کو پیپلز پارٹی کو بھی بلایا گیاہے،اس مشاورت کا مقصد آئندہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تجاویز مانگنا ہے۔