اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب،تعریفی اسناد دی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں سول و عسکری حکام اور لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری قوم پریشان اور بے چین تھی ،مستقبل کے معماروں کو بچانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی گئی ،دنیا دیکھ رہی تھی کہ پاکستان اس واقعہ سے کیسے نمٹے گا ،ریسکیو آپریشن میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ بچوں کو بچانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں : جسے اللہ رکھے اسے کو ن چکھے2سالہ بچہ دوسری منزل سے گر کر بھی محفوظ