لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر اندھیرے میں ڈوب گیا ،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے کروڑوں روپے کا نادہندہ ہونے پر بجلی کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگی بجلی کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ریلوے کے ذمے بلوں کی مد میں 88 ملین روپے واجب الادا ہیں اور لیسکو نے ریلوے ورکشاپس اور میو گارڈن کے کنکشنز بھی کاٹ دیے ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ہم نے 30 ملین کی ادائیگی کر دی ہے، بجلی جلد بحال ہو جائے گی۔