اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ،صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشنرکے سربراہی میں اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر مملکت کے خط کا جواب دیا جائے گا ،چیف الیکشن کمشنر صدر مملکت سے ملاقات کیلئے نہیں جائینگے۔